ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:دیہی آبی منصوبہ جات کے نفاذ میں تمام کا تعاون ضروری : اترکینر ا رکن پارلیمان کی اپیل

کاروار:دیہی آبی منصوبہ جات کے نفاذ میں تمام کا تعاون ضروری : اترکینر ا رکن پارلیمان کی اپیل

Sat, 26 Nov 2016 21:58:30    S.O. News Service

کاروار:26/نومبر (ایس او نیوز)ہر دیہات اور تمام زرعی زمین کو پانی سپلائی کرنے کے لئے وزیر اعظم دیہی پانی سپلائی منصوبہ جاری کیا گیا ہے۔ مقامی عوامی نمائندوں اور دیہی عوام کو اعتماد میں لے کر منصوبے کو کامیابی کے ساتھ نافذ کرنا ہے۔ اس سلسلے میں زراعت، باغبانی ،  دستکاری ، مویشی پالن ، فاریسٹ محکمہ جات کو آئندہ 10سالوں میں کتنا پانی استعمال ہوگا، اضافہ کی صورت میں کتنا پانی چاہئے وغیرہ کے متعلق منصوبہ جات کی تشکیل دینے کی  اترکینرا حلقہ کے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے نے افسران کو ہدایا ت دیں۔

وہ یہاں ضلع پنچایت ہال میں ضلع آبی منصوبہ کی تیاری کے متعلق ضلعی سطح کی میٹنگ میں بات کررہے تھے۔ ضلع میں بارش کے پانی کی پیمائش کا حساب لیا جاچکا ہے، اس کے بعد کنوؤں اور بورویل کے ذریعے استعمال کئے جانے والے پانی کی مقدار نکال کر زیر زمین میں ذخیرہ اندوز پانی کی پیمائش کی گئی ہے۔  اب تک جو پیمائش کی گئی ہے اس کے مطابق ضلع میں صرف 37فی صد زیر ِ زمین پانی کو ہی استعمال کرتے ہیں، اور اس پانی کے استعمال کرنےمیں ضلع کے تعلقہ جات میں فرق بھی ہے، ہلیال میں سب سے زیادہ یعنی 57 فی صد زیر زمین پانی کا استعمال کیا جاتا ہے  توجوئیڈا میں سے سب سے کم یعنی صرف 20فی صد استعمال کرنے کی زرعی آفیسر نے جانکاری دی۔ اسی طرح مویشی پالن کے لئے ہر سال 5فی صد اضافی پانی کی ضرورت  ہونےکا انداز ا لگائے جانےکی بات کہی۔ محکمہ دستکاری کے آفیسر نے میٹنگ میں جانکاری دی کہ ضلع کی دستکاری میں کمی آئی ہے، لیکن آیوروید دوائیوں کی تیاری ، کاجو تیاری جیسی دستکاریوں میں کچھ اضافہ ہواہے، اس نتیجےپر آئندہ دایک دہے تک دستکاری کے لئے 5فی صد ہرسال اضافی پانی چاہئے۔ ضلع کی باغبانی میں توسیع ہوئی ہے، ہر سال 500 ہیکٹر زمین کو باغبانی میں منتقل کیا جارہاہے ، جس میں زیادہ ترزمین زراعت کی ہے تو باغبانی کے لئے اضافی پانی کا استعمال ہوتاہے تو زراعت  کے لئے پانی کی قلت ہونے کی بات کہی۔ اس موقع  پر ضلع پنچایت کے نائب صدر سنتو ش رینکے ، ضلع ڈی سی ، ایس ایس نکول ، ضلع پنچایت آفیسر چندرشیکھر نایک وغیرہ موجود تھے۔


Share: